Sheikh Zubair Alizai

Mishkaat ul Masabeeh Hadith 5584 (مشکوۃ المصابیح)

[5584] رواہ البخاري (6559)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

وَعَن أنس أَن النَّبِي اللہ ﷺ قَالَ: لَيُصِيبَنَّ أَقْوَامًا سَفْعٌ مِنَ النَّارِ بِذُنُوبٍ أَصَابُوہَا عُقُوبَةً ثُمَّ يُدْخِلُہُمُ اللہُ الْجَنَّةَ بِفَضْلِہِ وَرَحْمَتِہِ فَيُقَالُ لَہُمُ: الجہنميون . رَوَاہُ البُخَارِيّ

انس ؓ سے روایت ہے کہ نبی صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا:’’کچھ لوگ ان گناہوں کی وجہ سے جو انہوں نے کیے ہوں گے بطورِ سزا آگ انہیں جھلس دے گی،پھر اللہ اپنے فضل و رحمت سے انہیں جنت میں داخل فرمائے گا،انہیں جہنمی کہا جائے گا۔‘‘ رواہ البخاری۔