Sheikh Zubair Alizai

Mishkaat ul Masabeeh Hadith 5586 (مشکوۃ المصابیح)

[5586] متفق علیہ، رواہ البخاري (6571) و مسلم (308/ 186)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

وَعَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ: إِنِّي لَأَعْلَمُ آخِرَ أَہْلِ النَّارِ خُرُوجًا مِنْہَا وَآخِرَ أَہْلِ الْجَنَّةِ دُخُولًا رَجُلٌ يَخْرُجُ مِنَ النَّارِ حَبْوًا. فَيَقُولُ اللہُ: اذْہَبْ فَادْخُلِ الْجَنَّةَ فَإِنَّ لَكَ مِثْلَ الدُّنْيَا وَعَشَرَةَ أَمْثَالِہَا. فَيَقُولُ: أَتَسْخَرُ مِنِّي-أَوْ تَضْحَكُ مِنِّي-وَأَنْتَ الْمَلِكُ؟ وَلَقَدْ رَأَيْتُ رَسُولَ اللہِ ﷺ ضَحِكَ حَتَّی بَدَتْ نَوَاجِذُہُ وَكَانَ يُقَالُ: ذَلِكَ أَدْنَی أَہْلِ الْجَنَّةِ مَنْزِلَةً. مُتَّفَقٌ عَلَيْہِ

عبداللہ بن مسعود ؓ بیان کرتے ہیں،رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا:’’میں اچھی طرح جانتا ہوں کہ جہنمیوں میں سے سب سے آخر پر اس (جہنم) سے کون نکلے گا اور سب سے آخر پر جنت میں کون داخل ہو گا،ایک آدمی سرین کے بل گھسٹ کر جہنم سے نکلے گا تو اللہ فرمائے گا: جا،جنت میں داخل ہو جا،وہ وہاں آئے گا تو اسے ایسے خیال آئے گا کہ وہ تو بھر چکی ہے،وہ عرض کرے گا: رب جی! میں نے تو اسے بھرا ہوا پایا ہے،اللہ فرمائے گا،جا،جنت میں داخل ہو جا،تیرے لیے دنیا اور اس کی مثل دس گنا ہے،وہ عرض کرے گا: کیا تو مجھ سے مذاق کرتا ہے،حالانکہ تو بادشاہ ہے۔‘‘ (راوی بیان کرتے ہیں) میں نے رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو دیکھا کہ آپ ہنس دیے حتی کہ آپ کی داڑھیں نظر آنے لگیں،کہا جاتا ہے کہ وہ جنت کا سب سے کم درجے والا شخص ہو گا۔متفق علیہ۔