Sheikh Zubair Alizai

Mishkaat ul Masabeeh Hadith 5595 (مشکوۃ المصابیح)

[5595] إسنادہ حسن، رواہ الترمذي (2433)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

وَعَن أنس قا ل سَأَلْتُ النَّبِيَّ ﷺ أَنْ يَشْفَعَ لِي يَوْمَ الْقِيَامَةِ فَقَالَ: ((أَنَا فَاعِلٌ)) . قُلْتُ يَا رَسُولَ اللہِ فَأَيْنَ أَطْلُبُكَ؟ قَالَ اطْلُبْنِي أَوَّلَ مَا تَطْلُبُنِي عَلَی الصِّرَاطِ . قُلْتُ فَإِنْ لَمْ أَلْقَكَ عَلَی الصِّرَاطِ؟ قَالَ: ((فَاطْلُبْنِي عِنْدَ الْمِيزَانِ)) قُلْتُ فَإِنْ لَمْ أَلْقَكَ عِنْدَ الْمِيزَانِ؟ قَالَ: ((فَاطْلُبْنِي عِنْدَ الْحَوْضِ فَإِنِّي لَا أُخطیءُ ہَذِہ الثلاثَ المواطن)) رَوَاہُ التِّرْمِذِيّ وقا لہَذَا حَدِيث غَرِيب

انس ؓ بیان کرتے ہیں،میں نے نبی صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سے درخواست کی،روزِ قیامت وہ میری سفارش فرمائیں،آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا:’’میں کر دوں گا۔‘‘ میں نے عرض کیا: اللہ کے رسول! (سفارش کے لیے) میں آپ کو کہاں تلاش کروں؟ آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا:’’تم سب سے پہلے مجھے پل صراط پر تلاش کرنا۔‘‘ میں نے عرض کیا: اگر میں پل صراط پر آپ سے ملاقات نہ کروں (تو پھر)؟ آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا:’’پھر مجھے میزان کے پاس تلاش کرنا۔‘‘ میں نے عرض کیا،اگر میں میزان کے پاس آپ کو نہ پاؤں؟ آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا:’’حوض کے پاس تلاش کرنا،کیونکہ میں ان تین جگہوں کے علاوہ کہیں نہیں ہوں گا۔‘‘ ترمذی،اور فرمایا: یہ حدیث غریب ہے۔اسنادہ حسن،رواہ الترمذی۔