Mishkaat ul Masabeeh Hadith 5603 (مشکوۃ المصابیح)
[5603] إسنادہ ضعیف، رواہ البغوي في شرح السنۃ (15/ 163 ح 4335) [و أحمد (3/ 165 ح 12725)] ٭ قتادۃ مدلس و عنعن و للحدیث طرق ضعیفۃ عند البزار (کشف الأستار: 3547، 3545) و أبي یعلی (3783) وغیرہما.
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَعَنْ أَنَسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ: ((إِنَّ اللہَ عَزَّ وَجَلَّ وعَدَني أَن يدْخل الجنةَ من أُمتي أربعمائةِ أَلْفٍ بِلَا حِسَابٍ)) . فَقَالَ أَبُو بَكْرٍ زِدْنَا يَا رَسُولَ اللہِ قَالَ وَہَكَذَا فَحَثَا بِكَفَّيْہِ وَجَمَعَہُمَا فَقَالَ أَبُو بَكْرٍ: زِدْنَا يَا رَسُولَ اللہِ. قَالَ: وَہَكَذَا فَقَالَ عُمَرُ دَعْنَا يَا أبكر. فَقَالَ أَبُو بَكْرٍ: وَمَا عَلَيْكَ أَنْ يُدْخِلَنَا اللہُ كُلَّنَا الْجَنَّةَ؟ فَقَالَ عُمَرُ: إِنَّ اللہَ عَزَّ وَجَلَّ إِنْ شَاءَ أَنْ يُدْخِلَ خَلْقَہُ الْجَنَّةَ بِكَفٍّ وَاحِدٍ فَعَلَ فَقَالَ النَّبِيُّ ﷺ: ((صَدَقَ عُمَرُ)) رَوَاہُ فِي شرح السّنة
انس ؓ بیان کرتے ہیں،رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:’’اللہ عزوجل نے مجھ سے وعدہ کیا ہے کہ وہ میری امت سے چار لاکھ افراد کو بغیر حساب جنت میں داخل فرمائے گا۔‘‘ ابوبکر ؓ نے عرض کیا،اللہ کے رسول! اضافہ فرمائیں،آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:’’اور اس طرح،آپ نے اپنے دونوں ہاتھوں سے چلو بنایا،ابوبکر ؓ نے پھر عرض کیا: اللہ کے رسول! ہماری اس تعداد میں بھی اضافہ فرمائیں۔آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:’’اور اس طرح۔عمر ؓ نے فرمایا: ابوبکر! ہمیں چھوڑ دو،ابوبکر ؓ نے فرمایا: اگر اللہ ہم سب کو جنت میں داخل فرما دے تو تمہارا کیا نقصان ہے؟ عمر ؓ نے فرمایا: اگر اللہ عزوجل چاہے کہ وہ اپنی مخلوق کو ایک چلو کے ذریعے جنت میں داخل فرما دے تو وہ کر سکتا ہے،نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:’’عمر نے ٹھیک کہا ہے۔‘‘ اسنادہ ضعیف،رواہ فی شرح السنہ۔