Mishkaat ul Masabeeh Hadith 5604 (مشکوۃ المصابیح)
[5604] إسنادہ ضعیف، رواہ ابن ماجہ (3685) ٭ یزید الرقاشي: ضعیف، و الأعمش مدلس و عنعن.
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَعَنْہُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ: يُصَفُّ أَہْلَ النَّارِ فَيَمُرُّ بِہِمُ الرَّجُلُ مِنْ أَہْلِ الْجَنَّةِ فَيَقُولُ الرَّجُلُ مِنْہُمْ: يَا فُلَانُ أَمَا تَعْرِفُنِي؟ أَنَا الَّذِي سَقَيْتُكَ شَرْبَةً. وَقَالَ بَعْضُہُمْ: أَنَا الَّذِي وَہَبْتُ لَكَ وَضُوءًا فَيَشْفَعُ لَہُ فَيُدْخِلُہُ الْجَنَّةَ . رَوَاہُ ابْنُ مَاجَہ
انس ؓ بیان کرتے ہیں،رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:’’جہنمیوں کی صف بنائی جائے گی تو جنت والوں میں سے آدمی ان کے پاس سے گزرے گا تو ان میں سے ایک آدمی کہے گا: اے فلاں! کیا تم مجھے پہچانتے نہیں؟ میں وہی ہوں جس نے ایک مرتبہ تجھے پانی پلایا تھا،اور ان میں سے کوئی کہے گا: میں وہی ہوں جس نے وضو کے لیے پانی دیا تھا،وہ اس کے لیے سفارش کرے گا تو وہ اسے جنت میں (اپنے ساتھ) داخل کرائے گا۔‘‘ اسنادہ ضعیف،رواہ ابن ماجہ۔