Sheikh Zubair Alizai

Mishkaat ul Masabeeh Hadith 5607 (مشکوۃ المصابیح)

[5607] متفق علیہ، رواہ البخاري (6577) و مسلم (34/ 2299)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

عَنِ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ رَسُولَ اللہِ ﷺ قَالَ: ((إِنَّ أَمَامَكُمْ حَوْضِي مَا بَيْنَ جَنْبَيْہِ كَمَا بَيْنَ جَرْبَاءَ وَأَذْرُحَ)) . قَالَ بَعْضُ الرُّوَاةِ: ہُمَا قَرْيَتَانِ بِالشَّامِ بَيْنَہُمَا مَسِيرَةُ ثَلَاثِ لَيَالٍ. وَفِي رِوَايَةٍ: ((فِيہِ أَبَارِيقُ كَنُجُومِ السَّمَاءِ مَنْ وَرَدَہُ فَشَرِبَ مِنْہُ لَمْ يَظْمَأْ بَعْدَہَا أَبَدًا)) . مُتَّفق عَلَيْہِ

ابن عمر ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا:’’تمہارے آگے میرا حوض ہے،اس کے دونوں کناروں کے درمیان اتنا فاصلہ ہے جتنا جرباء اور اذرح کے درمیان ہے۔‘‘ بعض راویوں نے کہا ہے: یہ دونوں (جرباء اور اذرح) شام کے دو گاؤں ہیں۔ان دونوں کے درمیان تین راتوں کی مسافت ہے۔ ایک روایت میں ہے: اس کے پیالے آسمان کے ستاروں کی طرح ہیں،جو کوئی وہاں آئے گا اور اس سے پانی پی لے گا تو پھر اس کے بعد وہ کبھی پیاس محسوس نہیں کرے گا۔‘‘ متفق علیہ۔