Sheikh Zubair Alizai

Mishkaat ul Masabeeh Hadith 5612 (مشکوۃ المصابیح)

[5612] متفق علیہ، رواہ البخاري (3244) و مسلم (2/ 2824)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

عَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ: قَالَ اللہُ تَعَالَی: أَعْدَدْتُ لِعِبَادِيَ الصَّالِحِينَ مَا لَا عَيْنٌ رَأَتْ وَلَا أُذُنٌ سَمِعَتْ وَلَا خَطَرَ عَلَی قَلْبِ بشر. واقرؤوا إِنْ شِئْتُمْ: (فَلَا تَعْلَمُ نَفْسٌ مَا أُخْفِيَ لَہُمْ مِنْ قُرَّة عين) مُتَّفق عَلَيْہِ

ابوہریرہ ؓ بیان کرتے ہیں،رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا:’’اللہ تعالیٰ نے فرمایا: میں نے اپنے صالح بندوں کے لیے (جنت میں) ایسی چیزیں تیار کر رکھی ہیں جو نہ تو کسی آنکھ نے دیکھی ہیں اور نہ کسی کان نے سنی ہیں،اور نہ ہی کسی انسان کے دل میں ان کا خیال گزرا ہے۔‘‘ اگر تم چاہو تو یہ آیت پڑھو:’’کوئی نفس نہیں جانتا کہ ان کی آنکھوں کی ٹھنڈک کے لیے کیا چیز چھپا کر رکھی گئی ہے۔‘‘ متفق علیہ۔