Sheikh Zubair Alizai

Mishkaat ul Masabeeh Hadith 5614 (مشکوۃ المصابیح)

[5614] رواہ البخاري (2796)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

وَعَنْ أَنَسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ: ((غَدْوَةٌ فِي سَبِيلِ اللہِ أَوْ رَوْحَةٌ خَيْرٌ مِنَ الدُّنْيَا وَمَا فِيہَا وَلَوْ أَنَّ امْرَأَةً مِنْ نِسَاءِ أَہْلِ الْجَنَّةِ اطَّلَعت إِلی الأَرْض لَأَضَاءَتْ مابينہما وَلَمَلَأَتْ مَا بَيْنَہُمَا رِيحًا وَلَنَصِيفُہَا عَلَی رَأْسِہَا خَيْرٌ مِنَ الدُّنْيَا وَمَا فِيہَا)) . رَوَاہُ الْبُخَارِيُّ

انس ؓ بیان کرتے ہیں،رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا:’’اللہ کی راہ میں صبح کو یا شام کو چلنا دنیا اور اس میں جو کچھ ہے،سب سے بہتر ہے۔اگر اہل جنت کی عورتوں میں سے ایک عورت زمین پر جھانک لے تو ان دونوں (زمین و آسمان) کے درمیان ہر چیز روشن ہو جائے،ان دونوں کے درمیان جو کچھ ہے وہ معطر ہو جائے اور اس (عورت) کے سر کا ایک دوپٹہ دنیا اور اس میں جو کچھ ہے سب سے بہتر ہے۔‘‘ رواہ البخاری۔