Mishkaat ul Masabeeh Hadith 5618 (مشکوۃ المصابیح)
[5618] رواہ مسلم (13/ 2833)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَعَنْ أَنَسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ: ((إِنَّ فِي الْجَنَّةِ لَسُوقًا يَأْتُونَہَا كُلَّ جُمُعَةٍ فَتَہُبُّ رِيحُ الشَّمَالِ فَتَحْثُو فِي وُجوہِہم وثيابِہم فيزدادونَ حُسنا وجمالاً فيرجعونَ إِلی أَہْليہمْ وَقَدِ ازْدَادُوا حُسُنًا وَجَمَالًا فَيَقُولُ لَہُمْ أَہْلُوہُمْ وَاللہِ لَقَدِ ازْدَدْتُمْ بَعْدَنَا حُسْنًا وَجَمَالًا فَيَقُولُونَ وَأَنْتُم واللہِ لقدِ ازددتم حسنا وجمالا))
انس ؓ بیان کرتے ہیں،رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:’’جنت میں ایک (جمعہ) بازار ہے،جہاں وہ ہر جمعے آئیں گے،شمال کی طرف سے ہوا چلے گی تو وہ ان کے چہروں اور ان کے کپڑوں میں (خوشبو) ڈالے گی (جس سے) ان کے حسن و جمال میں اضافہ ہو جائے گا اور جب وہ اپنے اہل خانہ کے پاس جائیں گے تو ان کا حسن و جمال بڑھ چکا ہو گا چنانچہ ان کے اہل خانہ انہیں کہیں گے: اللہ کی قسم! تم ہمارے بعد حسن و جمال میں بڑھ چکے ہو وہ کہیں گے،اللہ کی قسم! تم بھی ہمارے بعد حسن و جمال میں بڑھ چکے ہو۔‘‘ رواہ مسلم۔