Sheikh Zubair Alizai

Mishkaat ul Masabeeh Hadith 5627 (مشکوۃ المصابیح)

[5627] رواہ مسلم (301/ 182)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

وَعَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللہِ ﷺ قَالَ: إِنَّ أَدْنَی مَقْعَدِ أَحَدِكُمْ مِنَ الْجَنَّةِ أَنْ يَقُولَ لَہُ: تَمَنَّ فَيَتَمَنَّی وَيَتَمَنَّی فَيَقُولُ لَہُ: ہَلْ تَمَنَّيْتَ؟ فَيَقُولُ نَعَمْ فَيَقُولُ لَہُ: فَإِنَّ لَكَ مَا تَمَنَّيْتَ ومثلَہ معَہ . رَوَاہُ مُسلم

ابوہریرہ ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا:’’جنت میں تم میں سب سے کم ملکیت والا شخص وہ ہو گا جسے اللہ تعالیٰ فرمائے گا: تمنا کر! وہ تمنا کرے گا،اور تمنا کرے گا تو وہ اس سے پوچھے گا: کیا تو نے تمنا کر لی؟ وہ کہے گا،جی ہاں،تو اسے کہا جائے گا: تمہارے لیے وہ ہے جو تو نے تمنا کی اور جو تو نے تمنا کی اتنا اس کے ساتھ اور بھی۔‘‘ رواہ مسلم۔