Mishkaat ul Masabeeh Hadith 5634 (مشکوۃ المصابیح)
[5634] حسن، رواہ الترمذي (2540) [و ابن حبان (الإحسان: 7362 / 7405) بسند حسن عن عمرو بن الحارث عن دراج ...بہ]
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَعَنْہُ عَنِ النَّبِيِّ ﷺ فِي قَوْلِہِ تَعَالَی (وفُرُشٍ مرفوعةٍ) قَالَ: ((ارْتِفَاعُہَا لَكَمَا بَيْنَ السَّمَاءِ وَالْأَرْضِ مَسِيرَةَ خَمْسِمِائَةِ سَنَةً)) . رَوَاہُ التِّرْمِذِيُّ وَقَالَ: ہَذَا حَدِيثٌ غَرِيبٌ
ابوسعید ؓ،نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے اللہ تعالیٰ کے فرمان: (وَ فُرُشٍ مَّرْفُوْعَۃٍ) ’’اور بلند بسترے‘‘ کے بارے میں روایت کرتے ہیں،آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:’’ان (بچھونوں) کی بلندی اس طرح ہو گی جس طرح زمین و آسمان کے درمیان فاصلہ ہے،اور وہ فاصلہ پانچ سو سال کی مسافت ہے۔‘‘ ترمذی،اور فرمایا: یہ حدیث غریب ہے۔حسن،رواہ الترمذی۔