Sheikh Zubair Alizai

Mishkaat ul Masabeeh Hadith 5636 (مشکوۃ المصابیح)

[5636] سندہ ضعیف، رواہ الترمذي (2536 وقال: صحیح غریب) ٭ قتادۃ عنعن و للحدیث شواھد ضعیفۃ عند البزار (کشف الأستار 4/ 198 ح 3526) و البیھقي (البعث و النشور:403) وغیرہما .

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

وَعَنْ أَنَسٍ عَنِ النَّبِيِّ ﷺ قَالَ: ((يُعْطَی الْمُؤْمِنُ فِي الْجَنَّةِ قُوَّةَ كَذَا وَكَذَا مِنَ الْجِمَاعِ)) . قِيلَ: يَا رَسُولَ اللہ أَو يُطيق ذَلِكَ؟ قَالَ: ((يُعْطَی قُوَّةَ مِائَةٍ)) . رَوَاہُ التِّرْمِذِيُّ

انس ؓ،نبی صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سے روایت کرتے ہیں،آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا:’’مومن کو جنت میں جماع کی بہت زیادہ طاقت دی جائے گی۔‘‘ عرض کیا گیا: اللہ کے رسول! کیا وہ اس کی طاقت رکھے گا؟ آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: اسے سو (آدمیوں) کی طاقت دی جائے گی۔‘‘ سندہ ضعیف،رواہ الترمذی۔