Sheikh Zubair Alizai

Mishkaat ul Masabeeh Hadith 5639 (مشکوۃ المصابیح)

[5639] سندہ ضعیف، رواہ الترمذي (2545 وقال: حسن غریب) ٭ قتادۃ مدلس و عنعن فالسند ضعیف و للحدیث شواھد ضعیفۃ عند أحمد (2/ 295، 343، 415) وغیرہ، وانظر الحدیث السابق [و النھایۃ بتحقیقي (1019)]

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

وَعَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ أَنَّ النَّبِيَّ ﷺ قَالَ: ((يَدْخُلُ أَہْلُ الْجَنَّةِ الْجَنَّةَ جُرْدًا مُرْدًا مُكَحَّلِينَ أَبْنَاءَ ثَلَاثِينَ-أَوْ ثلاثٍ وَثَلَاثِينَ-سنة)) . رَوَاہُ التِّرْمِذِيّ

معاذ بن جبل ؓ سے روایت ہے کہ نبی صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا:’’جنت والے جنت میں اس حال میں داخل ہوں گے کہ نہ تو ان کے جسم پر بال ہوں گے اور نہ ان کی داڑھی ہو گی،ان کی آنکھیں سرمگیں ہوں گی اور ان کی عمر تیس یا تینتیس سال ہو گی۔‘‘ سندہ ضعیف،رواہ الترمذی۔