Sheikh Zubair Alizai

Mishkaat ul Masabeeh Hadith 5640 (مشکوۃ المصابیح)

[5640] إسنادہ حسن، رواہ الترمذي (2541) ٭ محمد بن إسحاق بن یسار مدلس و صرّح بالسماع عند ھناد بن السري فی الزھد (98/1ح 115)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

وَعَن أَسمَاء بنت أبي بكر قَالَتْ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللہِ ﷺ وَذُكِرَ لَہُ سِدْرَةُ الْمُنْتَہَی قَالَ: ((يَسِيرُ الرَّاكِبُ فِي ظِلِّ الْفَنَنِ مِنْہَا مِائَةَ سَنَةٍ أَوْ يَسْتَظِلُّ بِظِلِّہَا مِائَةُ رَاكِبٍ-شَكَّ الرَّاوِي-فِيہَا فَرَاشُ الذَّہَبِ كَأَنَّ ثَمَرَہَا الْقِلَالُ)) رَوَاہُ التِّرْمِذِيُّ وَقَالَ: ہَذَا حَدِيثٌ غَرِيبٌ

اسماء بنت ابی بکر ؓ بیان کرتی ہیں،میں نے رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو فرماتے ہوئے سنا،آپ سے سدرۃ المنتہی کا ذکر کیا گیا تو فرمایا:’’سوار اس کی شاخوں کے سائے میں سو سال چلتا رہے گا۔‘‘ یا فرمایا:’’اس کے سائے سے سو سوار سایہ حاصل کر سکیں گے۔‘‘ اس میں راوی کو شک ہوا ہے۔‘‘ اس پر پتنگے سونے کے ہوں گے،اور اس کا پھل بڑے مٹکوں کی طرح ہو گا۔‘‘ ترمذی،اور فرمایا: یہ حدیث غریب ہے۔اسنادہ حسن،رواہ الترمذی۔