Sheikh Zubair Alizai

Mishkaat ul Masabeeh Hadith 5641 (مشکوۃ المصابیح)

[5641] إسنادہ صحیح، رواہ الترمذي (2542 وقال: حسن)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

وَعَنْ أَنَسٍ قَالَ سُئِلَ رَسُولُ اللہِ ﷺ ماالكوثر؟ قَالَ: ((ذَاكَ نَہْرٌ أَعْطَانِيہِ اللہُ يَعْنِي فِي الْجَنَّةِ أَشَدُّ بَيَاضًا مِنَ اللَّبَنِ وَأَحْلَی مِنَ الْعَسَلِ فِيہِ طَيْرٌ أَعْنَاقُہَا كَأَعْنَاقِ الْجُزُرِ)) قَالَ عُمَرُ: إِنَّ ہَذِہِ لَنَاعِمَةٌ قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ ((أَكَلَتُہَا أَنْعَمُ مِنْہَا)) رَوَاہُ التِّرْمِذِيّ

انس ؓ بیان کرتے ہیں،رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سے دریافت کیا گیا،کوثر کیا چیز ہے؟ آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا:’’وہ ایک نہر ہے جو اللہ نے مجھے عطا کی ہے،یعنی وہ مجھے جنت عطا کرے گا،(اس کا پانی) دودھ سے زیادہ سفید،شہد سے زیادہ میٹھا ہے،اس میں ایک پرندہ ہے جس کی گردن اونٹ کی گردن کی طرح ہے۔‘‘ عمر ؓ نے عرض کیا: یہ تو پھر بہت اچھی نعمت ہے،رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا:’’اس کو کھانے والے اس سے بھی زیادہ اچھے ہیں۔‘‘ اسنادہ صحیح،رواہ الترمذی۔