Sheikh Zubair Alizai

Mishkaat ul Masabeeh Hadith 5649 (مشکوۃ المصابیح)

[5649] إسنادہ ضعیف، رواہ الترمذي (2564، 2550) ٭ عبد الرحمٰن بن إسحاق الکوفي ضعیف .

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

وَعَنْ عَلِيٍّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ: إِنَّ فِي الْجَنَّةِ لَمُجْتَمَعًا لِلْحُورِ الْعِينِ يَرْفَعْنَ بِأَصْوَاتٍ لَمْ تَسْمَعِ الْخَلَائِقُ مِثْلَہَا يَقُلْنَ: نَحْنُ الْخَالِدَاتُ فَلَا نَبِيدُ وَنَحْنُ النَّاعِمَاتُ فَلَا نَبْأَسُ وَنَحْنُ الرَّاضِيَاتُ فَلَا نَسْخَطُ طُوبَی لِمَنْ كانَ لنا وَكُنَّا لَہُ . رَوَاہُ التِّرْمِذِيّ

علی ؓ بیان کرتے ہیں،رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا:’’جنت میں حورِعین کے لیے ایک اجتماع گاہ ہے جہاں وہ آوازیں بلند کریں گی جو مخلوق نے نہیں سنی ہوں گی،وہ کہیں گی: ہم دائمی ہیں،ہم ہلاک نہیں ہوں گی،ہم تو عیش کرنے والیاں ہیں،ہم محتاج نہیں ہوں گی،اور ہم خوش رہنے والیاں ہیں،ہم ناراض نہیں ہوں گی،اس شخص کے لیے خوش خبری ہو جو ہمارے لیے ہے اور ہم اس کے لیے ہیں۔‘‘ اسنادہ ضعیف،رواہ الترمذی۔