Sheikh Zubair Alizai

Mishkaat ul Masabeeh Hadith 5667 (مشکوۃ المصابیح)

[5667] متفق علیہ، رواہ البخاري (6561۔ 6562) و مسلم (364/ 213)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

وَعَنِ النُّعْمَانِ بْنِ بَشِيرٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ: ((إِنَّ أَہْوَنَ أَہْلِ النَّارِ عَذَابًا مَنْ لَہُ نَعْلَانِ وَشِرَاكَانِ مِنْ نَارٍ يَغْلِي مِنْہُمَا دِمَاغُہُ كَمَا يَغْلِي الْمِرْجَلُ مَا يُرَی أَنَّ أَحَدًا أَشَدُّ مِنْہُ عَذَابًا وَإِنَّہُ لَأَہْوَنُہُمْ عَذَابًا)) . مُتَّفق عَلَيْہِ

نعمان بن بشیر ؓ بیان کرتے ہیں،رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا:’’جہنم والوں میں سے جس شخص کو سب سے ہلکا عذاب ہو گا،وہ شخص وہ ہو گا جس کے جوتے اور تسمے آگ کے ہوں گے،جن کی وجہ سے اس کا دماغ اس طرح کھولتا ہو گا جس طرح ہنڈیا کھولتی ہے،‘‘ وہ یہ خیال کرے گا کہ کسی شخص کو اس سے زیادہ عذاب نہیں ہو رہا حالانکہ وہ سب سے ہلکے عذاب میں مبتلا ہو گا۔‘‘ متفق علیہ۔