Mishkaat ul Masabeeh Hadith 5670 (مشکوۃ المصابیح)
[5670] متفق علیہ، رواہ البخاري (6557) و مسلم (51/ 2805)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَعَنْہُ عَنِ النَّبِيِّ ﷺ قَالَ: يَقُولُ اللہُ لِأَہْوَنِ أَہْلِ النَّارِ عَذَابًا يَوْمَ الْقِيَامَةِ: لَوْ أَنَّ لَكَ مَا فِي الْأَرْضِ مِنْ شَيْءٍ أَكَنْتَ تَفْتَدِي بِہِ؟ فَيَقُولُ: نَعَمْ. فَيَقُولُ: أَرَدْتُ مِنْكَ أَہْوَنَ مِنْ ہَذَا وَأَنْتَ فِي صُلْبِ آدَمَ أَنْ لَا تُشْرِكَ بِي شَيْئًا فَأَبَيْتَ إِلَّا أَنْ تُشْرِكَ بِي . مُتَّفق عَلَيْہِ
انس ؓ،نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے روایت کرتے ہیں،آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:’’روز قیامت اللہ،جہنم والوں میں سے سب سے ہلکے عذاب میں گرفتار شخص سے فرمائے گا: اگر زمین کی تمام چیزیں تیری ملکیت ہوں تو کیا تو انہیں اس (عذاب کے) بدلے میں بطورِ فدیہ دے دے گا؟ وہ عرض کرے گا: جی ہاں،وہ فرمائے گا: میں نے تجھ سے،جبکہ تو آدم ؑ کی پشت میں تھا،اس سے بھی معمولی چیز کا مطالبہ کیا تھا کہ تو میرے ساتھ شریک نہ ٹھہرائے گا،لیکن تو نے انکار کیا،اور میرے ساتھ شرک کیا۔‘‘ متفق علیہ۔