Sheikh Zubair Alizai

Mishkaat ul Masabeeh Hadith 5672 (مشکوۃ المصابیح)

[5672] رواہ مسلم (44/ 2851، 45/ 2852) حدیث ’’اشتکت النار إلی ربھا‘‘ تقدم (591)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

وَعَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ: ((مَا بَيْنَ مَنْكِبَيِ الْكَافِرِ فِي النَّارِ مَسِيرَةَ ثَلَاثَةِ أَيَّامٍ لِلرَّاكِبِ الْمُسْرِعِ)) . وَفِي رِوَايَةٍ: ((ضِرْسُ الْكَافِرِ مِثْلُ أُحُدٍ وَغِلَظُ جِلْدِہِ مَسِيرَةُ ثَلَاثٍ)) . رَوَاہُ مُسْلِمٌ وَذِكْرُ حَدِيث أبي ہُرَيْرَة: ((إِذا اشْتَكَتِ النَّارُ إِلَی رَبِّہَا)) . فِي بَابِ ((تَعْجِيلِ الصَّلَوَات))

ابوہریرہ ؓ بیان کرتے ہیں،رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا:’’جہنم میں کافر کے دو کندھوں کا درمیانی فاصلہ تیز رفتار سوار کی تین روز کی مسافت جتنا ہو گا۔‘‘ ایک دوسری روایت میں ہے:’’کافر کی داڑھ احد (پہاڑ) کی مثل ہو گی،اور اس کی جلد کی موٹائی تین رات کی مسافت جتنی ہو گی۔‘‘ رواہ مسلم۔ اور ابوہریرہ ؓ سے مروی حدیث:’’آگ نے اپنے رب سے شکایت کی .....۔‘‘ باب تعجیل الصلوات میں ذکر کی گئی ہے۔