Sheikh Zubair Alizai

Mishkaat ul Masabeeh Hadith 5677 (مشکوۃ المصابیح)

[5677] حسن، رواہ الترمذي (2576 وقال: غریب) والحاکم (4/ 496 ح 8764 وسندہ حسن)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

وَعَن أبي سعيد الْخُدْرِيّ عَنْ رَسُولِ اللہِ ﷺ قَالَ: ((الصَّعُودُ جَبَلٌ مِنْ نَارٍ يُتَصَعَّدُ فِيہِ سَبْعِينَ خَرِيفًا وَيُہْوَی بِہِ كَذَلِكَ فِيہِ أَبَدًا)) . رَوَاہُ التِّرْمِذِي

ابوسعید ؓ،رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سے روایت کرتے ہیں،آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا:’’الصعود جہنم میں ایک پہاڑ ہے جس پر (کافر) کو ستر سال تک مسلسل چڑھایا جائے گا اور اسی طرح (ستر سال تک) اسے مسلسل گرایا جائے گا۔‘‘ حسن،رواہ الترمذی۔