Mishkaat ul Masabeeh Hadith 5732 (مشکوۃ المصابیح)
[5732] إسنادہ ضعیف، رواہ البیھقي في شعب الإیمان (149، نسخۃ محققۃ: 147) ٭ ھشام بن عمار اختلط و الأنصاري لم أعرفہ وجاء تصریحہ في روایۃ جنید بن حکیم و لا یدري من ھو؟ و عبد ربہ بن صالح القرشي و ثقہ ابن حبان وحدہ فھو مجھول الحال .
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَعَنْ جَابِرٌ أَنَّ النَّبِيَّ ﷺ قَالَ: لَمَّا خَلَقَ اللہُ آدَمَ وَذُرِّيَّتَہُ قَالَتِ: الْمَلَائِكَةُ: يَا رَبِّ خَلَقْتَہُمْ يَأْكُلُونَ وَيَشْرَبُونَ وَيَنْكِحُونَ وَيَرْكَبُونَ فَاجْعَلْ لَہُمُ الدُّنْيَا وَلَنَا الْآخِرَةَ. قَالَ اللہُ تَعَالَی: لَا أَجْعَلُ مَنْ خَلَقْتُہُ بيديَّ ونفخت فِيہِ مِنْ رُوحِي كَمَنْ قُلْتُ لَہُ: كُنْ فَكَانَ ((. رَوَاہُ الْبَيْہَقِيُّ فِي)) شُعَبِ الْإِيمَانِ
جابر ؓ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:’’جب اللہ تعالیٰ نے آدم ؑ اور اس کی اولاد کو پیدا فرمایا تو فرشتوں نے عرض کیا،رب جی! تو نے انہیں پیدا فرمایا ہے،وہ کھاتے پیتے،شادیاں کرتے اور سواری کرتے ہیں،اور تو ان کے لیے دنیا مقرر کر دے اور ہمارے لیے آخرت مقرر فرما دے،اللہ تعالیٰ نے فرمایا: میں اس (مخلوق) کو،جسے میں نے اپنے ہاتھوں سے تخلیق کیا اور اس میں اپنی روح پھونکی،اسے میں اس مخلوق کے برابر نہیں کروں گا جسے میں نے کہا بن جا اور وہ بن گئی۔‘‘ اسنادہ ضعیف،رواہ البیھقی فی شعب الایمان۔