Mishkaat ul Masabeeh Hadith 5734 (مشکوۃ المصابیح)
[5734] رواہ مسلم (27/ 2789)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَعَنْہُ قَالَ: أَخَذَ رَسُولُ اللہِ ﷺ بِيَدَيَّ فَقَالَ: ((خلق اللہ الْبَريَّة يَوْمَ السَّبْتِ وَخَلَقَ فِيہَا الْجِبَالَ يَوْمَ الْأَحَدِ وَخلق الشّجر يَوْم الِاثْنَيْنِ وَخلق الْمَكْرُوہ يَوْمَ الثُّلَاثَاءِ وَخَلَقَ النُّورَ يَوْمَ الْأَرْبِعَاءِ وَبَثَّ فِيہَا الدَّوَابَّ يَوْمَ الْخَمِيسِ وَخَلَقَ آدَمَ بَعْدَ الْعَصْرِ مِنْ يَوْمِ الْجُمُعَةِ فِي آخِرِ الْخَلْقِ وَآخِرِ سَاعَةٍ مِنَ النَّہَارِ فِيمَا بَيْنَ الْعَصْرِ إِلی اللَّيْل)) . رَوَاہُ مُسلم
ابوہریرہ ؓ بیان کرتے ہیں،رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے میرا ہاتھ پکڑ کر فرمایا:’’اللہ نے مٹی (زمین) کو ہفتے کے دن پیدا فرمایا،اتوار کے روز اس میں پہاڑ پیدا فرمائے،پیر کے دن درخت پیدا فرمائے،مکروہ چیزیں منگل کے دن پیدا فرمائیں،بدھ کے روز نور پیدا فرمایا،جمعرات کے روز اس میں چوپائے پھیلائے اور آدم ؑ کو جمعہ کے دن عصر کے بعد مخلوق میں سب سے آخر پر پیدا فرمایا،اور دن کی آخری گھڑی عصر اور شام کے درمیان ہے۔‘‘ رواہ مسلم۔