Mishkaat ul Masabeeh Hadith 5738 (مشکوۃ المصابیح)
[5738] صحیح، رواہ أحمد (1/ 271 ح 2447 و ا/ 215 ح 1842) [وصححہ ابن حبان (الموارد: 2087۔ 2088) والحاکم (2/ 321 ح 3250، 2/ 380 ح 3435)علی شرط الشیخین ووافقہ الذہبي و سندہ صحیح] ٭ ھشیم بن بشیر عنعن و لکن تابعہ أبو عوانۃ و بہ صح الحدیث .
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ: لَيْسَ الْخَبَرُ كَالْمُعَايَنَةِ إِنَّ اللہَ تَعَالَی أَخْبَرَ مُوسَی بِمَا صَنَعَ قَوْمُہُ فِي الْعِجْلِ فَلَمْ يُلْقِ الْأَلْوَاحَ فَلَمَّا عَايَنَ مَا صَنَعُوا أَلْقَی الْأَلْوَاحَ فَانْكَسَرَتْ. رَوَی الْأَحَادِيث الثَّلَاثَة أَحْمد
ابن عباس ؓ بیان کرتے ہیں،رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:’’خبر،مشاہدے کی طرح نہیں ہوتی،کیونکہ اللہ تعالیٰ نے موسی ؑ کو ان کی قوم کے بچھڑے کو معبود بنانے کے متعلق بتایا تو انہوں نے الواح (تختیاں) نہیں پھینکیں،جب انہوں نے اپنی آنکھوں سے دیکھ لیا جو انہوں نے کیا تھا،تو انہوں نے تختیاں پھینک دیں اور وہ ٹوٹ گئیں۔‘‘ تینوں (بلکہ چاروں) احادیث کو امام احمد ؒ نے نقل کیا ہے۔صحیح،رواہ احمد۔