Sheikh Zubair Alizai

Mishkaat ul Masabeeh Hadith 5740 (مشکوۃ المصابیح)

[5740] رواہ مسلم (1/ 2276) و الترمذي (3606)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

وَعَنْ وَاثِلَةَ بْنِ الْأَسْقَعِ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللہِ ﷺ يَقُولُ: ((إِنَّ اللہَ اصْطَفَی كِنَانَةَ مِنْ وَلَدِ إِسْمَاعِيلَ وَاصْطَفَی قُرَيْشًا مِنْ كِنَانَةَ وَاصْطَفَی مِنْ قُرَيْشٍ بَنَی ہَاشِمٍ وَاصْطَفَانِي مِنْ بَنِي ہَاشِمٍ)) . رَوَاہُ مُسْلِمٌ وَفِي رِوَايَةٍ لِلتِّرْمِذِيِّ: ((إِنَّ اللہَ اصْطَفَی مِنْ ولد إِبْرَاہِيم إِسْمَاعِيل وَاصْطفی من ولد إِسْمَاعِيل بني كنَانَة))

واثلہ بن اسقع ؓ بیان کرتے ہیں،میں نے رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو فرماتے ہوئے سنا:’’اللہ نے اولادِ اسماعیل ؑ میں سے کنانہ کو منتخب فرمایا،کنانہ میں سے قریش کو،قریش میں سے بنو ہاشم کو اور بنو ہاشم میں سے مجھے منتخب فرمایا۔‘‘ اور ترمذی کی روایت میں ہے:’’اللہ تعالیٰ نے ابراہیم ؑ کی اولاد میں سے اسماعیل ؑ کو منتخب فرمایا،اور اسماعیل ؑ کی اولاد میں سے بنو کنانہ کو۔‘‘ رواہ مسلم و الترمذی۔