Sheikh Zubair Alizai

Mishkaat ul Masabeeh Hadith 5746 (مشکوۃ المصابیح)

[5746] متفق علیہ، رواہ البخاري (4981) و مسلم (239/ 152)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

وَعَنْہُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ: ((مَا مِنَ الْأَنْبِيَاءِ مِنْ نَبِيٍّ إِلَّا قَدْ أُعْطِيَ مِنَ الْآيَاتِ مَا مِثْلُہُ آمَنَ عَلَيْہِ الْبَشَرُ وَإِنَّمَا كَانَ الَّذِي أُوتِيتُ وَحْيًا أَوْحَی اللہُ إِلَيَّ وَأَرْجُو أَنْ أَكُونَ أَكْثَرَہُمْ تَابِعًا يَوْمَ الْقِيَامَةِ)) . مُتَّفَقٌ عَلَيْہِ

ابوہریرہ ؓ بیان کرتے ہیں،رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا:’’تمام انبیا ؑ کو معجزات عطا کیے گئے جن کے مطابق انسان ان پر ایمان لائے،اور جو مجھے عطا کیا گیا وہ وحی (یعنی قرآن) ہے،اللہ نے میری طرف وحی بھیجی،میں امید کرتا ہوں کہ روز قیامت ان (انبیا ؑ) سے میرے متبعین زیادہ ہوں گے۔‘‘ متفق علیہ۔