Mishkaat ul Masabeeh Hadith 5748 (مشکوۃ المصابیح)
[5748] رواہ مسلم (5/ 523)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَعَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللہِ ﷺ قَالَ: فُضِّلْتُ عَلَی الْأَنْبِيَاءِ بِسِتٍّ: أُعْطِيتُ جَوَامِعَ الْكَلِمِ وَنُصِرْتُ بِالرُّعْبِ وَأُحِلَّتْ لِيَ الْغَنَائِمُ وَجُعِلَتْ لِيَ الْأَرْضُ مَسْجِدًا وَطَہُورًا وَأُرْسِلْتُ إِلَی الْخَلْقِ كَافَّةً وَخُتِمَ بِيَ النَّبِيُّونَ . رَوَاہُ مُسلم
ابوہریرہ ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:’’مجھے دوسرے انبیا ؑ پر چھ چیزوں سے فضیلت عطا کی گئی ہے: مجھے جوامع الکلم (بات مختصر،مفہوم زیادہ) عطا کیے گئے ہیں،رعب کے ذریعے میری مدد کی گئی ہے،مال غنیمت میرے لیے حلال کیا گیا ہے،میرے لیے تمام زمین سجدہ گاہ اور پاک قرار دی گئی ہے مجھے تمام مخلوق کی طرف بھیجا گیا ہے،اور مجھ پر نبوت کا سلسلہ ختم کر دیا گیا ہے۔‘‘ رواہ مسلم۔