Mishkaat ul Masabeeh Hadith 5823 (مشکوۃ المصابیح)
[5823] إسنادہ ضعیف، رواہ الترمذي (فی الشمائل:342) والبغوي في شرح السنۃ (13/ 245 ح 3679)] ٭ فیہ سلیمان بن خارجۃ: مجھول الحال .
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَعَنْ خَارِجَةَ بْنِ زَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ قَالَ: دَخَلَ نَفَرٌ عَلَی زَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ فَقَالُوا لَہُ: حَدِّثْنَا أَحَادِيثَ رَسُولِ اللہِ ﷺ قَالَ: كُنْتُ جَارَہُ فَكَانَ إِذَا نزل الْوَحْيُ بَعَثَ إِلَيَّ فَكَتَبْتُہُ لَہُ فَكَانَ إِذَا ذَكَرْنَا الدُّنْيَا ذَكَرَہَا مَعَنَا وَإِذَا ذَكَرْنَا الْآخِرَةَ ذَكَرَہَا مَعَنَا وَإِذَا ذَكَرْنَا الطَّعَامَ ذَكَرَہُ مَعَنَا فَكُلُّ ہَذَا أُحَدِّثُكُمْ عَنْ رَسُولِ اللہِ ﷺ. رَوَاہُ التِّرْمِذِيّ
خارجہ بن زید بن ثابت بیان کرتے ہیں،کچھ افراد زید بن ثابت ؓ کے پاس آئے تو انہوں نے ان سے کہا،آپ ہمیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی احادیث سناؤ،انہوں نے کہا،میں آپ کا پڑوسی تھا،جب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر وحی نازل ہوتی تو آپ مجھے بلاتے اور میں وحی کو لکھ دیتا تھا،جب ہم دنیا کا ذکر کرتے تھے تو آپ ہمارے ساتھ اس کا ذکر فرماتے تھے،جب ہم آخرت کا ذکر کرتے تو آپ ہمارے ساتھ اس کا ذکر فرماتے تھے،اور جب ہم کھانے کا ذکر کرتے تو آپ ہمارے ساتھ کھانے کا ذکر فرماتے تھے۔میں یہ ساری باتیں تمہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے بیان کر رہا ہوں۔اسنادہ ضعیف،رواہ الترمذی فی الشمائل و فی شرح السنہ۔