Mishkaat ul Masabeeh Hadith 5824 (مشکوۃ المصابیح)
[5824] إسنادہ ضعیف، رواہ الترمذي (2490 و قال: غریب) [و ابن ماجہ (3716)] ٭ زید العمي ضعیف و تلمیذہ لین و لہ شاھد ضعیف عند أبي داود (4794) وغیرہ .
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَعَنْ أَنَسٍ أَنَّ رَسُولَ اللہِ ﷺ كَانَ إِذَا صَافَحَ الرَّجُلَ لَمْ يَنْزِعْ يَدَہُ مِنْ يَدِہِ حَتَّی يَكُونَ ہُوَ الَّذِي يَنْزِعُ يَدَہُ وَلَا يَصْرِفُ وَجْہَہُ عَنْ وَجْہِہِ حَتَّی يَكُونَ ہُوَ الَّذِي يَصْرِفُ وَجْہَہُ عَن وَجہہ وَلم يُرَ مقدِّماً رُكْبَتَيْہِ بَين يَدي جليس لَہُ. رَوَاہُ التِّرْمِذِيّ
انس ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جب آدمی سے مصافحہ فرماتے تھے تو آپ اس کے ہاتھ سے اپنا ہاتھ نہیں چھڑاتے تھے حتی کہ وہ آدمی خود اپنا ہاتھ چھڑا لیتا تھا،آپ اپنا چہرہ مبارک (توجہ) اس شخص سے نہیں ہٹاتے تھے حتی کہ وہ شخص خود اپنا چہرہ آپ کے چہرۂ مبارک سے ہٹا لیتا (کسی اور طرف متوجہ کر لیتا) اور آپ کو مجلس میں اپنے ہم نشین سے آگے گھٹنے نکال کر بیٹھے ہوئے نہیں دیکھا گیا۔اسنادہ ضعیف،رواہ الترمذی۔