Mishkaat ul Masabeeh Hadith 5834 (مشکوۃ المصابیح)
[5834] إسنادہ ضعیف، رواہ الترمذي (3064) ٭ أبو إسحاق مدلس و عنعن .
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَعَنْ عَلِيٍّ أَنَّ أَبَا جَہْلٍ قَالَ لِلنَّبِيِّ صلی اللہ عَلَيْہِ وَسلم: إنَّا لَا نُكذِّبكَ ولكنْ نكذِّبُ بِمَا جئتَ بِہِ فَأَنْزَلَ اللہُ تَعَالَی فِيہِمْ: [فَإِنَّہُمْ لَا يُكَذِّبُونَكَ ولكنَّ الظالمينَ بآياتِ اللہِ يَجْحَدونَ] رَوَاہُ التِّرْمِذِيّ
علی ؓ سے روایت ہے کہ ابوجہل نے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے کہا: ہم آپ کی تکذیب نہیں کرتے بلکہ ہم تو اس چیز کی تکذیب کرتے ہیں،جو آپ لے کر آئے ہیں،تب اللہ تعالیٰ نے ان کے متعلق یہ آیت نازل فرمائی:’’یہ لوگ آپ کی تکذیب نہیں کرتے،بلکہ ظالم لوگ اللہ کی آیات کا انکار کرتے ہیں۔‘‘ اسنادہ ضعیف،رواہ الترمذی۔