Sheikh Zubair Alizai

Mishkaat ul Masabeeh Hadith 5835 (مشکوۃ المصابیح)

[5835] إسنادہ ضعیف، رواہ البغوي في شرح السنۃ (13/ 247۔ 248 ح 3683) ٭ فیہ أبو معشر نجیح: ضعیف، و لحدیثہ شواھد ضعیفۃ .

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

وَعَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ: يَا عَائِشَةُ لَوْ شِئْتُ لَسَارَتْ مَعِي جِبَالُ الذَّہَبِ جَاءَنِي مَلَكٌ وَإِنَّ حُجْزَتَہُ لَتُسَاوِي الْكَعْبَةَ فَقَالَ: إِنَّ رَبَّكَ يَقْرَأُ عَلَيْكَ السَّلَامَ وَيَقُولُ: إِنْ شِئْتَ نَبِيًّا عَبْدًا وَإِنْ شِئْتَ نَبِيًّا مَلِكًا فَنَظَرْتُ إِلَی جِبْرِيلَ عَلَيْہِ السَّلَامُ فَأَشَارَ إِلَيَّ أَنْ ضَعْ نَفْسَكَ

عائشہ ؓ بیان کرتی ہیں،رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا:’’عائشہ! اگر میں چاہوں تو سونے کے پہاڑ میرے ساتھ چلیں،ایک فرشتہ میرے پاس آیا،اس کی کمر (کی چوڑائی) کعبہ (کے طول) کے برابر تھی،اس نے (آ کر) کہا: تمہارا رب تمہیں سلام کہتا ہے،اور وہ کہتا ہے: اگر آپ چاہیں تو آپ کو عابد نبی بنا دیتے ہیں اور اگر آپ پسند فرمائیں تو آپ کو بادشاہ پیغمبر بنا دیتے ہیں،میں نے جبریل ؑ کی طرف دیکھا تو انہوں نے میری طرف اشارہ کیا کہ اپنے آپ کو پست و عاجز رکھو۔‘‘ اسنادہ ضعیف،رواہ فی شرح السنہ۔