Sheikh Zubair Alizai

Mishkaat ul Masabeeh Hadith 5845 (مشکوۃ المصابیح)

[5845] رواہ مسلم (88/ 2334، 2335/89)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

وَعَنْ عُبَادَةَ بْنِ الصَّامِتِ قَالَ: كَانَ النَّبِيُّ ﷺ إِذا نزل عَلَيْہِ الْوَحْيُ كُرِبَ لِذَلِكَ وَتَرَبَّدَ وَجْہُہُ. وَفِي رِوَايَة: نكَّسَ رأسَہ ونكَّسَ أصحابُہ رؤوسَہم فَلَمَّا أُتْلِيَ عَنْہُ رَفَعَ رَأْسَہُ. رَوَاہُ مُسْلِمٌ

عبادہ بن صامت ؓ بیان کرتے ہیں،جب نبی صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم پر وحی نازل ہوتی تو اس وجہ سے آپ کرب محسوس کرتے اور آپ کے چہرہ مبارک کا رنگ تبدیل ہو جاتا تھا۔ ایک دوسری روایت میں ہے: آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کا سر جھک جاتا،اور آپ کے صحابہ اپنے سر جھکا لیتے تھے،اور جب وحی ختم ہو جاتی تو آپ اپنا سر اٹھا لیتے تھے۔رواہ مسلم۔