Sheikh Zubair Alizai

Mishkaat ul Masabeeh Hadith 5849 (مشکوۃ المصابیح)

[5849] رواہ مسلم (104 / 1791)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

وَعَنْ أَنَسٍ أَنَّ رَسُولَ اللہِ ﷺ كُسِرَتْ رَبَاعِيَتُہُ يَوْمَ أُحُدٍ وَشُجَّ رَأْسِہِ فَجَعَلَ يَسْلُتُ الدَّمَ عَنْہُ وَيَقُولُ: ((كَيْفَ يُفْلِحُ قَوْمٌ شَجُّوا رَأْسَ نَبِيِّہِمْ وَكَسَرُوا رَبَاعِيَتَہُ)) . رَوَاہُ مُسلم

انس ؓ سے روایت ہے کہ غزوۂ احد میں رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے سامنے کے چار دانت ٹوٹ گئے اور آپ کا سر مبارک زخمی کر دیا گیا،آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم خون صاف کر رہے تھے اور فرما رہے تھے:’’وہ قوم کیسے فلاح پائے گی جس نے اپنے نبی کا سر زخمی کر دیا اور اس کے سامنے کے چار دانت شہید کر دیے۔‘‘ رواہ مسلم۔