Mishkaat ul Masabeeh Hadith 5854 (مشکوۃ المصابیح)
[5854] متفق علیہ، رواہ البخاري (3868) و مسلم (46/ 2802)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَعَن أنسٍ قَالَ: إِنَّ أَہْلَ مَكَّةَ سَأَلُوا رَسُولَ اللہِ ﷺ أَنْ يُرِيَہُمْ آيَةً فَأَرَاہُمُ الْقَمَرَ شِقَّتَيْنِ حَتَّی رَأَوْا حِرَاءً بَيْنَہُمَا. مُتَّفق عَلَيْہِ
انس ؓ بیان کرتے ہیں،مکہ والوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے مطالبہ کیا کہ وہ انہیں کوئی معجزہ دکھائیں،تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے انہیں چاند کے دو ٹکڑے ہوتے ہوئے دکھایا،حتی کہ انہوں نے حرا کو ان دو ٹکڑوں کے درمیان دیکھا۔متفق علیہ۔