Mishkaat ul Masabeeh Hadith 5867 (مشکوۃ المصابیح)
[5867] متفق علیہ، رواہ البخاري (3886) و مسلم (276/ 170)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
عَن جَابِرٍ أَنَّہُ سَمِعَ رَسُولَ اللہِ ﷺ يَقُولُ: ((لَمَّا كَذَّبَنِي قُرَيْشٌ قُمْتُ فِي الْحِجْرِ فَجَلَّی اللہُ لِيَ بَيْتَ الْمَقْدِسِ فَطَفِقْتُ أُخْبِرُہُمْ عَنْ آيَاتِہِ وَأَنَا أَنْظُرُ إِلَيْہِ)) . مُتَّفق عَلَيْہِ
جابر ؓ سے روایت ہے کہ انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا:’’جب قریش نے (واقعہ معراج کے متعلق) مجھے جھٹلایا تو میں حطیم میں کھڑا ہو گیا،اللہ نے میرے لیے بیت المقدس کو روشن کر دیا،چنانچہ میں نے اسے دیکھ کر اس کی علامات بیان کرنی شروع کر دیں۔‘‘ متفق علیہ۔