Mishkaat ul Masabeeh Hadith 5868 (مشکوۃ المصابیح)
[5868] متفق علیہ، رواہ البخاري (3653) و مسلم (1/ 2381)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ أَنَّ أَبَا بَكْرٍ الصّديق رَضِي اللہ عَنہُ قا ل: نظرتُ إِلی أقدامِ المشركينَ علی رؤوسنا وَنَحْنُ فِي الْغَارِ فَقُلْتُ يَا رَسُولَ اللہِ لَوْ أَنَّ أَحَدَہُمْ نَظَرَ إِلَی قَدَمِہِ أَبْصَرَنَا فَقَالَ: ((يَا أَبَا بَكْرٍ مَا ظَنُّكَ بِاثْنَيْنِ اللہُ ثالثہما))
انس بن مالک ؓ سے روایت ہے کہ ابوبکر صدیق ؓ نے فرمایا ہم غار میں تھے،میں نے سر اٹھایا تو دیکھا کہ مشرکین کے پاؤں نظر آ رہے تھے گویا وہ ہمارے سروں پر ہوں،میں نے عرض کیا: اللہ کے رسول! اگر ان میں سے کوئی اپنے پاؤں کی طرف نظر کر لے تو وہ ہمیں دیکھ لے گا،آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:’’ابوبکر! ایسے دو آدمیوں کے بارے میں تمہارا کیا خیال ہے،جن کے ساتھ تیسرا اللہ ہے۔‘‘ متفق علیہ۔