Mishkaat ul Masabeeh Hadith 5871 (مشکوۃ المصابیح)
[5871] رواہ مسلم (83/ 1779)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَعنہُ قا ل: أَنَّ رَسُولَ اللہِ ﷺ شَاوَرَ حِينَ بَلَغَنَا إِقْبَالُ أَبِي سُفْيَانَ وَقَامَ سَعْدُ بْنُ عُبَادَةَ فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللہِ وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِہِ لَوْ أَمَرْتَنَا أَنْ نُخِيضَہَا الْبَحْرَ لَأَخَضْنَاہَا وَلَوْ أَمَرْتَنَا أَنْ نَضْرِبَ أَكْبَادَہَا إِلَی بَرْكِ الْغِمَادِ لَفَعَلْنَا. قَالَ: فَنَدَبَ رَسُولُ اللہِ ﷺ النَّاسُ فَانْطَلَقُوا حَتَّی نَزَلُوا بَدْرًا فَقَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ: ((ہَذَا مَصْرَعُ فُلَانٍ)) وَيَضَعُ يدَہ علی الأرضِ ہَہُنَا وَہَہُنَا قا ل: فَمَا مَاطَ أَحَدُہُمْ عَنْ مَوْضِعِ يَدُ رَسُولِ اللہِ ﷺ. رَوَاہُ مُسْلِمٌ
انس ؓ بیان کرتے ہیں کہ جب ابو سفیان کی آمد کا ہمیں پتہ چلا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مشورہ کیا تو سعد بن عبادہ ؓ کھڑے ہوئے اور عرض کیا،اللہ کے رسول! اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے! اگر آپ ہمیں سمندر میں کود جانے کا حکم فرمائیں گے تو ہم اس میں کود جائیں گے،اور اگر آپ برک غماد تک جانے کا حکم فرمائیں گے تو ہم وہاں تک بھی پہنچیں گے،راوی بیان کرتے ہیں،رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے لوگوں کو بلایا،پھر کوچ کیا حتیٰ کہ بدر کے مقام پر پڑاؤ ڈالا،رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:’’یہاں فلاں قتل ہو گا۔‘‘ اور آپ اپنے دست مبارک سے زمین پر نشان لگا رہے تھے،یہاں اور یہاں،راوی بیان کرتے ہیں،رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے نشان کی جگہ سے کوئی بھی آگے پیچھے قتل نہیں ہوا تھا۔رواہ مسلم۔