Mishkaat ul Masabeeh Hadith 5872 (مشکوۃ المصابیح)
[5872] رواہ البخاري (4875)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ النَّبِيَّ ﷺ قَالَ وَہُوَ فِي قُبَّةٍ يَوْمَ بَدْرٍ: ((اللہُمَّ أَنْشُدُكَ عَہْدَكَ وَوَعْدَكَ اللہُمَّ إِنْ تَشَأْ لَا تُعْبَدْ بَعْدَ الْيَوْمِ)) فَأَخَذَ أَبُو بَكْرٍ بيدِہ فَقَالَ حَسْبُكَ يَا رَسُولَ اللہِ أَلْحَحْتَ عَلَی رَبِّكَ فَخَرَجَ وَہُوَ يَثِبُ فِي الدِّرْعِ وَہُوَ يقولُ: (( [سيُہزَمُ الجمعُ ويُوَلُّونَ الدُّبُرَ] )) . رَوَاہُ البُخَارِيّ
ابن عباس ؓ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے غزوۂ بدر کے موقع پر اپنے خیمے میں یوں دعا فرمائی:’’اے اللہ! میں تجھ سے تیرے عہد و امان اور تیرے وعدے کا سوال کرتا ہوں،اے اللہ! کیا تو چاہتا ہے کہ آج کے بعد تیری عبادت نہ کی جائے؟‘‘ اتنے میں ابوبکر ؓ نے آپ کا دست مبارک پکڑ لیا اور عرض کیا،اللہ کے رسول! بس کیجیے! آپ نے رب سے کس قدر اصرار سے دعا کی ہے،پھر آپ باہر تشریف لائے اس وقت آپ خوب تیز چل رہے تھے اور آپ نے زرہ پہن رکھی تھی،اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فرما رہے تھے:’’عنقریب یہ گروہ شکست کھا جائے گا،اور پیٹھ پھیر کر بھاگ جائیں گے۔‘‘ رواہ البخاری۔