Mishkaat ul Masabeeh Hadith 5874 (مشکوۃ المصابیح)
[5874] رواہ مسلم (58/ 1763)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَعنہُ قا ل: بَيْنَمَا رَجُلٌ مِنَ الْمُسْلِمِينَ يَوْمَئِذٍ يَشْتَدُّ فِي إِثْرِ رَجُلٍ مِنَ الْمُشْرِكِينَ أَمَامَہُ إِذْ سَمِعَ ضَرْبَةً بِالسَّوْطِ فَوْقَہُ وَصَوْتُ الْفَارِسِ يَقُولُ: أَقْدِمْ حَيْزُومُ. إِذْ نَظَرَ إِلَی الْمُشْرِكِ أَمَامَہُ خَرَّ مُسْتَلْقِيًا فَنَظَرَ إِلَيْہِ فَإِذَا ہُوَ قَدْ خُطِمَ أَنْفُہُ وَشُقَّ وَجْہُہُ كَضَرْبَةِ السَّوْطِ فَاخْضَرَّ ذَلِكَ أَجْمَعُ فَجَاءَ الْأَنْصَارِيُّ فَحَدَّثَ رَسُولَ اللہِ ﷺ فَقَالَ: ((صَدَقْتَ ذَلِكَ مِنْ مَدَدِ السَّمَاءِ الثَّالِثَةِ)) فَقَتَلُوا يَوْمَئِذٍ سَبْعِينَ وَأَسَرُوا سبعين. رَوَاہُ مُسلم
ابن عباس ؓ بیان کرتے ہیں،اس روز ایک مسلمان،ایک مشرک کا پیچھا کر رہا تھا،اس کے آگے اس (مسلمان) نے اس (مشرک) کے اوپر ایک کوڑے کی آواز سنی،اور گھڑ سوار کو یہ کہتے ہوئے سنا: حیزوم (گھوڑے کا نام ہے) آگے بڑھ،اچانک اس (مسلمان) نے مشرک کو اپنے سامنے چت گرا ہوا پایا اور اس نے اسے دیکھا کہ کوڑا پڑنے سے اس کی ناک اور اس کا چہرہ پھٹ چکا تھا اور جہاں کوڑا پڑا تھا وہ جگہ کالی ہو گئی تھی،وہ انصاری آیا اور انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے واقعہ بیان کیا تو آپ نے فرمایا:’’تم نے سچ کہا،یہ تیسرے آسمان سے مدد آئی تھی۔‘‘ اس دن انہوں نے ستر (کافروں) کو قتل کیا اور ستر کو قیدی بنایا۔رواہ مسلم۔