Mishkaat ul Masabeeh Hadith 5875 (مشکوۃ المصابیح)
[5875] متفق علیہ، رواہ البخاري (4045) و مسلم (46/ 2306)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَعَنْ سَعْدِ بْنِ أَبِي وَقَّاصٍ قَالَ: رَأَيْتُ عَنْ يَمِينُ رَسُولُ اللہِ ﷺ وَعَنْ شِمَالِہِ يَوْمَ أُحُدٍ رَجُلَيْنِ عَلَيْہِمَا ثِيَابٌ بِيضٌ يُقَاتِلَانِ كَأَشَدِّ الْقِتَالِ مَا رأيتُہما قبلُ وَلَا بعد يَعْنِي جِبْرِيل وَمِيكَائِيل. مُتَّفق عَلَيْہِ
سعد بن ابی وقاص ؓ بیان کرتے ہیں،میں نے احد کے روز رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے دائیں بائیں دو آدمی دیکھے ان پر سفید کپڑے تھے اور وہ بڑی شدت کے ساتھ لڑ رہے تھے،میں نے ان دونوں کو اس سے پہلے دیکھا تھا نہ بعد میں،یعنی وہ جبریل اور میکائیل ؑ تھے۔متفق علیہ۔