Mishkaat ul Masabeeh Hadith 5880 (مشکوۃ المصابیح)
[5880] متفق علیہ، رواہ البخاري (4117) و مسلم (65/ 1769)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَعَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: لَمَّا رَجَعَ رَسُولُ اللہِ ﷺ مَنْ الخَنْدَق وضع السِّلاحَ واغتسل أَتاہ جِبْرِيل وَہُوَ يَنْفُضُ رَأْسَہُ مِنَ الْغُبَارِ فَقَالَ قَدْ وَضَعْتَ السِّلَاحَ وَاللہِ مَا وَضَعْتُہُ اخْرُجْ إِلَيْہِمْ قَالَ النَّبِيُّ ﷺ فَأَيْنَ فَأَشَارَ إِلَی بَنِي قُرَيْظَةَ فَخَرَجَ النَّبِيِّ ﷺ. مُتَّفَقٌ عَلَيْہِ
عائشہ ؓ بیان کرتی ہیں،جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم خندق سے واپس آئے،ہتھیار رکھ دیے اور غسل فرما لیا تو جبریل ؑ آپ کے پاس تشریف لائے،وہ اپنے سر سے غبار جھاڑ رہے تھے،انہوں نے فرمایا:’’آپ نے ہتھیار اتار دیے ہیں،اللہ کی قسم! میں نے ابھی تک زیب تن کر رکھے ہیں،ان کی طرف چلیں۔‘‘ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:’’کہاں؟‘‘ انہوں نے قریظہ کی طرف اشارہ فرمایا چنانچہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ان کی طرف روانہ ہوئے۔متفق علیہ۔