Sheikh Zubair Alizai

Mishkaat ul Masabeeh Hadith 5890 (مشکوۃ المصابیح)

[5890] متفق علیہ، رواہ البخاري (لم أجدہ) و مسلم (1776/79)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

وَفِي رِوَايَةٍ لَہُمَا قَالَ الْبَرَاءُ كُنَّا وَاللہِ إِذَا احْمَرَّ الْبَأْسُ نَتَّقِي بِہِ وَإِنَّ الشُّجَاعَ مِنَّا لَلَّذِي يُحَاذِيہِ يَعْنِي النَّبِيَّ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسلم

اور صحیح بخاری میں اسی کے ہم معنی ہے۔اور صحیحین کی روایت میں ہے،براء ؓ بیان کرتے ہیں: اللہ کی قسم! جب لڑائی شدت اختیار کر جاتی تو ہم آپ کے ذریعے بچاؤ کرتے تھے اور ہم میں سے سب سے زیادہ شجاع وہ تھا جو (میدانِ جنگ میں) نبی صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے برابر رہتا۔متفق علیہ۔