Sheikh Zubair Alizai

Mishkaat ul Masabeeh Hadith 5896 (مشکوۃ المصابیح)

[5896] متفق علیہ، رواہ البخاري (2350) و مسلم (160، 159/ 2492)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

وَعنہُ إِنَّكُمْ تَقُولُونَ أَكْثَرَ أَبُو ہُرَيْرَةَ عَنِ النَّبِيِّ ﷺ وَاللہُ الْمَوْعِدُ وَإِنَّ إِخْوَتِي مِنَ الْمُہَاجِرِينَ كَانَ يَشْغَلُہُمُ الصَّفِقُ بِالْأَسْوَاقِ وَإِنَّ إِخْوَتِي مِنَ الْأَنْصَارِ كَانَ يَشْغَلُہُمْ عَمَلُ أَمْوَالِہِمْ وَكُنْتُ امْرَأً مِسْكِينًا أَلْزَمُ رَسُولِ اللہِ ﷺ عَلَی مَلْءِ بَطْنِي وَقَالَ النَّبِيُّ ﷺ يَوْمًا: ((لَنْ يَبْسُطَ أَحَدٌ مِنْكُمْ ثَوْبَہُ حَتَّی أَقْضِيَ مَقَالَتِي ہَذِہِ ثُمَّ يَجْمَعَہُ إِلَی صَدْرِہِ فَيَنْسَی مِنْ مَقَالَتِي شَيْئًا أَبَدًا)) فَبَسَطْتُ نَمِرَةً لَيْسَ عَلَيَّ ثَوْبٌ غَيْرَہَا حَتَّی قَضَی النَّبِيُّ ﷺ مَقَالَتَہُ ثُمَّ جَمَعْتُہَا إِلَی صَدْرِي فَوَالَّذِي بَعَثَہُ بِالْحَقِّ مَا نَسِيتُ مِنْ مقَالَتہ تِلْكَ إِلَی يومي ہَذَا. مُتَّفق عَلَيْہِ

ابوہریرہ ؓ بیان کرتے ہیں،تم لوگ کہتے ہو کہ ابوہریرہ،نبی صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سے بہت زیادہ احادیث بیان کرتا ہے۔اللہ کی قسم! ایک دن اللہ کے پاس جانا ہے،میرے مہاجر بھائی بازاروں میں خرید و فروخت میں مشغول رہا کرتے تھے اور میرے انصار بھائی اپنے اموال (کھیتوں اور باغات) میں مشغول رہا کرتے تھے،میں ایک مسکین آدمی تھا،میں اپنا پیٹ بھرنے کے بعد پھر رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے ساتھ رہتا،ایک روز نبی صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا:’’تم میں سے جو شخص میری اس گفتگو کے پورا ہونے تک کپڑا بچھائے رکھے گا،پھر اسے اپنے سینے کے ساتھ لگا لے گا تو وہ میرے فرامین میں سے کچھ بھی نہیں بھولے گا۔‘‘ میں نے دھاری دار چادر بچھا دی اس کے علاوہ میرے پاس کوئی اور کپڑا نہیں رہتا تھا،نبی صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے جب اپنی گفتگو مکمل فرمائی،تو میں نے چادر کو اپنے سینے کے ساتھ لگا لیا،اس ذات کی قسم جس نے آپ کو حق کے ساتھ مبعوث فرمایا! میں اس روز سے آج تک آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے فرامین سے کچھ نہیں بھولا۔متفق علیہ۔