Sheikh Zubair Alizai

Mishkaat ul Masabeeh Hadith 5898 (مشکوۃ المصابیح)

[5898] متفق علیہ، رواہ البخاري (3617) و مسلم (14/ 2781)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

وَعَنْ أَنَسٍ قَالَ: إِنَّ رَجُلًا كَانَ يَكْتُبُ لِلنَّبِيِّ ﷺ فَارْتَدَّ عَنِ الْإِسْلَامِ وَلَحِقَ بِالْمُشْرِكِينَ فَقَالَ النَّبِيُّ ﷺ: ((إِنَّ الْأَرْضَ لَا تَقْبَلُہُ)) . فَأَخْبَرَنِي أَبُو طَلْحَةَ أَنَّہُ أَتَی الْأَرْضَ الَّتِي مَاتَ فِيہَا فَوَجَدَہُ مَنْبُوذًا فَقَالَ: مَا شَأْنُ ہَذَا؟ فَقَالُوا: دَفَنَّاہُ مِرَارًا فَلَمْ تَقْبَلْہُ الأَرْض. مُتَّفق عَلَيْہِ

انس ؓ بیان کرتے ہیں کہ ایک آدمی نبی صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے لیے (وحی) لکھا کرتا تھا،وہ اسلام سے مرتد ہو کر مشرکین سے جا ملا تو نبی صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا:’’زمین اسے قبول نہیں کرے گی۔‘‘ ابوطلحہ ؓ نے مجھے بتایا کہ وہ شخص جس جگہ فوت ہوا تھا وہ وہاں گئے تو انہوں نے اسے سطح زمین پر پڑا ہوا دیکھا تو پوچھا: اس کا کیا معاملہ ہے؟ انہوں نے بتایا کہ ہم نے اسے کئی مرتبہ دفن کیا مگر زمین (قبر) اسے قبول نہیں کرتی۔متفق علیہ۔