Mishkaat ul Masabeeh Hadith 5904 (مشکوۃ المصابیح)
[5904] رواہ مسلم (107/ 2021)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَعَن سَلمَة بن الْأَكْوَع أَنَّ رَجُلًا أَكَلَ عِنْدَ رَسُولِ اللہِ ﷺ بِشَمَالِہِ فَقَالَ: ((كُلْ بِيَمِينِكَ)) قَالَ: لاأستطيع. قَالَ ((لَا اسْتَطَعْتَ)) . مَا مَنَعَہُ إِلَّا الْكِبْرُ قا ل: فَمَا رَفعہَا إِلَی فِيہِ. رَوَاہُ مُسلم
سلمہ بن اکوع ؓ سے روایت ہے کہ ایک آدمی نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس بائیں ہاتھ سے کھایا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:’’اپنے دائیں ہاتھ سے کھاؤ۔‘‘ اس نے کہا: میں طاقت نہیں رکھتا،آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:’’تو استطاعت نہ رکھے۔‘‘ اس شخص کو تکبر ہی نے روکا تھا،راوی بیان کرتے ہیں،وہ پھر اس (دائیں ہاتھ) کو اپنے منہ تک نہیں اٹھا سکتا تھا۔رواہ مسلم۔