Mishkaat ul Masabeeh Hadith 5905 (مشکوۃ المصابیح)
[5905] [متفق علیہ]، رواہ البخاري (2867 و الروایۃ الثانیۃ: 2969) و مسلم (48/ 2307)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَعَن أنسٍ أَنَّ أَہْلَ الْمَدِينَةِ فَزِعُوا مَرَّةً فَرَكِبَ النَّبِيُّ ﷺ فَرَسًا لِأَبِي طَلْحَةَ بَطِيئًا وَكَانَ يَقْطِفُ فَلَمَّا رَجَعَ قَالَ: ((وَجَدْنَا فَرَسَكُمْ ہَذَا بَحْرًا)) . فَكَانَ بَعْدَ ذَلِكَ لَا يُجَارَی وَفِي رِوَايَةٍ: فَمَا سُبِقَ بَعْدَ ذَلِكَ الْيَوْم. رَوَاہُ البُخَارِيّ
انس ؓ سے روایت ہے کہ ایک مرتبہ مدینہ والے گھبراہٹ کا شکار ہو گئے،نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ابوطلحہ کے گھوڑے پر،جس پر زین نہیں تھی،سوار ہو گئے،وہ سست رفتار تھا،جب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم واپس تشریف لائے تو فرمایا:’’ہم نے تمہارے اس گھوڑے کو دریا (یعنی تیز رفتار) پایا۔‘‘ پھر اس کے بعد یہ گھوڑا کسی دوسرے گھوڑے کو قریب پھٹکنے نہیں دیتا تھا،ایک دوسری روایت میں ہے: اس روز کے بعد کوئی گھوڑا اس کے آگے نہیں بڑھ سکا۔رواہ البخاری۔