Mishkaat ul Masabeeh Hadith 5909 (مشکوۃ المصابیح)
[5909] متفق علیہ، رواہ البخاري (3572) و مسلم (7، 6/ 2279)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَعنہُ قا ل: أُتِيَ النَّبِيُّ ﷺ بِإِنَاءٍ وَہُوَ بِالزَّوْرَاءِ فَوَضَعَ يَدَہُ فِي الْإِنَاءِ فَجَعَلَ الْمَاءُ يَنْبُعُ مِنْ بَيْنِ أَصَابِعِہِ فَتَوَضَّأَ الْقَوْمُ قَالَ قَتَادَةُ: قُلْتُ لِأَنَسٍ: كَمْ كُنْتُمْ؟ قَالَ: ثلاثمائةٍ أَو زہاءَ ثلاثمائةٍ. مُتَّفق عَلَيْہِ
انس ؓ بیان کرتے ہیں،نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم زوراء کے مقام پر تھے کہ ایک برتن آپ کی خدمت میں پیش کیا گیا،آپ نے اپنا دست مبارک برتن میں رکھا تو آپ کی انگلیوں سے پانی پھوٹنے لگا،صحابہ کرام ؓ نے اس سے وضو کیا،قتادہ ؓ بیان کرتے ہیں،میں نے انس ؓ سے پوچھا: تم کتنے تھے؟ انہوں نے فرمایا،تین سو یا تقریباً تین سو۔متفق علیہ۔