Sheikh Zubair Alizai

Mishkaat ul Masabeeh Hadith 5914 (مشکوۃ المصابیح)

[5914] متفق علیہ، رواہ البخاري (2967) ومسلم (110/ 715)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

وَعَنْ جَابِرٍ قَالَ: غَزَوْتُ مَعَ رَسُولِ اللہِ ﷺ وَأَنا علی نَاضِح لنا قَدْ أَعْيَا فَلَا يَكَادُ يَسِيرُ فَتَلَاحَقَ بِيَ النَّبِيَّ ﷺ فَقَالَ لي مَا لبعيرك قلت: قدعيي فَتَخَلَّفَ رَسُولُ اللہِ ﷺ فزجرہ ودعا لَہُ فَمَا زَالَ بَيْنَ يَدَيِ الْإِبِلِ قُدَّامَہَا يسير فَقَالَ لي كَيفَ تری بعيرك قَالَ قُلْتُ بِخَيْرٍ قَدْ أَصَابَتْہُ بَرَكَتُكَ قَالَ أَفَتَبِيعُنِيہِ بِوُقِيَّةٍ. فَبِعْتُہُ عَلَی أَنَّ لِي فَقَارَ ظَہْرِہِ حَتَّی الْمَدِينَةِ فَلَمَّا قَدِمَ رَسُولُ اللہِ ﷺ الْمَدِينَةَ غَدَوْتُ عَلَيْہِ بِالْبَعِيرِ فَأَعْطَانِي ثمنَہُ وردَّہُ عَليّ. مُتَّفق عَلَيْہِ

جابر ؓ بیان کرتے ہیں،میں ایک غزوہ میں رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے ساتھ شریک تھا،میں پانی لانے والے ایک اونٹ پر سوار تھا،وہ تھک چکا تھا اور وہ چلنے کے قابل نہیں رہا تھا،نبی صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم میرے پاس تشریف لائے تو فرمایا:’’تیرے اونٹ کو کیا ہوا ہے؟‘‘ میں نے عرض کیا،وہ تھک چکا ہے،رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم پیچھے گئے اور اسے ڈانٹا اور اس کے لیے دعا فرمائی،پھر وہ دوسرے اونٹوں کے آگے آگے چلتا رہا،آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے مجھے فرمایا:’’تمہارے اونٹ کا کیا حال ہے؟‘‘ میں نے عرض کیا: بہتر ہے،آپ کی برکت کا اس پر اثر ہو گیا ہے،آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا:’’کیا تم اسے چالیس درہم کے بعوض بیچو گے؟‘‘ میں نے اس شرط پر اسے بیچ دیا کہ مدینہ تک میں اسی پر سفر کروں گا،جب رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم مدینہ پہنچے تو اگلے روز میں اونٹ لے کر حاضر خدمت ہوا تو آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے مجھے اس کی قیمت عطا فرما دی وہ اونٹ بھی مجھے واپس دے دیا۔متفق علیہ۔