Mishkaat ul Masabeeh Hadith 5916 (مشکوۃ المصابیح)
[5916] رواہ مسلم (227، 226 / 2543)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَعَنْ أَبِي ذَرٍّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ: إِنَّكُمْ سَتَفْتَحُونَ مِصْرَ وَہِيَ أَرْضٌ يُسَمَّی فِيہَا الْقِيرَاطُ فَإِذَا فَتَحْتُمُوہَا فَأَحْسِنُوا إِلَی أَہْلِہَا فَإِنَّ لَہَا ذِمَّةً وَرَحِمًا أَوْ قَالَ: ذِمَّةً وَصِہْرًا فَإِذَا رَأَيْتُمْ رَجُلَيْنِ يَخْتَصِمَانِ فِي مَوْضِعِ لَبِنَةٍ فَاخْرُجْ مِنْہَا . قَالَ: فَرَأَيْتُ عَبْدَ الرَّحْمَن بن شُرَحْبِيل بن حَسَنَة وأخاہ يَخْتَصِمَانِ فِي مَوْضِعِ لَبِنَةٍ فَخَرَجْتُ مِنْہَا. رَوَاہُ مُسلم
ابوذر ؓ بیان کرتے ہیں،رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:’’تم عنقریب مصر فتح کرو گے،اور وہ ایسی سرزمین ہے جس کی کرنسی قراط ہے۔جب تم اسے فتح کر لو تو وہاں کے باشندوں سے حسن سلوک کرنا۔کیونکہ انہیں حرمت اور قرابت کا حق حاصل ہے۔‘‘ یا فرمایا:’’انہیں حرمت اور رشتہ سسرال کا حق حاصل ہے۔اور جب تم دو آدمیوں کو اینٹ برابر جگہ پر جھگڑا کرتے ہوئے دیکھو تو وہاں سے کوچ کر جانا۔‘‘ اور میں نے عبد الرحمن بن شرحبیل بن حسنہ اور اس کے بھائی ربیعہ کو ایک اینٹ برابر پر جھگڑا کرتے ہوئے دیکھا تو میں وہاں سے نکل آیا۔رواہ مسلم۔