Sheikh Zubair Alizai

Mishkaat ul Masabeeh Hadith 5917 (مشکوۃ المصابیح)

[5917] رواہ مسلم (10، 9 / 2779) حدیث سھل بن سعد سیأتي (6080) و حدیث جابر یأتي (6220)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

وَعَنْ حُذَيْفَةَ عَنِ النَّبِيِّ ﷺ قَالَ: فِي أَصْحَابِي وَفِي رِوَايَة قا ل: فِي أُمَّتِي اثْنَا عَشَرَ مُنَافِقًا لَا يَدْخُلُونَ الْجَنَّةَ وَلَا يَجِدُونَ رِيحَہَا حَتَّی يَلِجَ الْجَمَلُ فِي سم الْخياط ثَمَانِيَة مِنْہُم تَكُ (فيہم الدُّبَيْلَةُ: سِرَاجٌ مِنْ نَارٍ يَظْہَرُ فِي أَكْتَافِہِمْ حَتَّی تَنْجُمَ فِي صُدُورِہِمْ . رَوَاہُ مُسْلِمٌ وَسَنَذْكُرُ حَدِيثَ سَہْلِ بْنِ سَعْدٍ: ((لَأُعْطِيَنَّ ہَذِہِ الرَّايَةَ غَدًا)) فِي ((بَابِ مَنَاقِبِ عَلِيٍّ)) رَضِيَ اللہُ عَنْہُ وَحَدِيثَ جَابِرٍ ((مَنْ يَصْعَدُ الثَّنِيَّةَ)) فِي ((بَابِ جَامِعِ الْمَنَاقِبِ)) إِنْ شَاءَ اللہُ تَعَالَی

حذیفہ ؓ نبی صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سے روایت کرتے ہیں،آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا:’’میرے صحابہ میں۔‘‘ ایک روایت میں ہے،آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا:’’میری امت میں بارہ منافق ہوں گے وہ جنت میں داخل ہوں گے نہ اس کی خوشبو پائیں گے،حتیٰ کہ اونٹ سوئی کے ناکے میں سے گزر جائے۔ان میں سے آٹھ کو تو وہ پھوڑا ہی کافی ہے،(اس کے علاوہ) آگ کا ایک شعلہ جو ان کے کندھوں کے درمیان ظاہر ہو گا حتیٰ کہ اس کی حرارت کا اثر ان کے سینوں (یعنی دلوں) پر محسوس ہو گا۔‘‘ رواہ مسلم۔اور ہم سہل بن سعد ؓ سے مروی حدیث: ((لأ عطین ھذا الرأیۃ غدا)) باب مناقب علی ؓ اور جابر ؓ سے مروی حدیث ((من یصعد الشنیۃ)) باب جامع المناقب میں ان شاء اللہ تعالیٰ ذکر کریں گے۔