Sheikh Zubair Alizai

Mishkaat ul Masabeeh Hadith 5928 (مشکوۃ المصابیح)

[5928] إسنادہ صحیح، رواہ الترمذي (3625 وقال: حسن صحیح) و الدارمي (1/ 30 ح 57)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

وَعَنْ أَبِي الْعَلَاءِ عَنْ سَمُرَةَ بْنِ جُنْدَبٍ قَالَ كُنَّا مَعَ النَّبِيِّ ﷺ نَتَدَاوَلُ مِنْ قَصْعَةٍ مِنْ غُدْوَةٍ حَتَّی اللَّيْلِ يَقُومُ عَشَرَةٌ وَيَقْعُدُ عَشَرَةٌ قُلْنَا: فَمِمَّا كَانَتْ تُمَدُّ؟ قَالَ: مِنْ أَيْ شَيْءٍ تَعْجَبُ؟ مَا كَانَت تمَدّ إِلا من ہَہنا وَأَشَارَ بِيَدِہِ إِلَی السَّمَاءِ . رَوَاہُ التِّرْمِذِيُّ وَالدَّارِمِيُّ

ابوالعلاء،سمرہ بن جندب ؓ سے روایت کرتے ہیں،انہوں نے کہا: ہم نبی صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے ساتھ ایک برتن سے دن بھر باری باری تناول کرتے رہے،وہ اس طرح کہ دس کھا جاتے اور دس آ جاتے۔ہم نے کہا: کہاں سے بڑھایا جا رہا تھا؟ انہوں (سمرہ ؓ) نے فرمایا: تم کس چیز سے تعجب کرتے ہو؟ اس میں اضافہ تو اس طرف سے ہو رہا تھا،اور انہوں نے اپنے ہاتھ سے آسمان کی طرف اشارہ فرمایا۔اسنادہ صحیح،رواہ الترمذی و الدارمی۔